پیپلزپارٹی کے سینئررہنما راحیل اقبال انتقال کرگئے،رہنماؤںکااظہارتعزیت

58

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق سیکرٹری اطلاعات کراچی ڈویژن راحیل اقبال انتقال کرگئے،مرحوم کی تدفین مقامی قبرستان میںکی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، نائب صدر راشد حسین ربانی، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، کراچی کے صدر سعید غنی، جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، شہلا رضا، راجہ رزاق، مرزا مقبول، سردار خان، امان اللہ محسود، ذوالفقار قائمخانی، ندیم بھٹو، آصف خان، شکیل چودھری، خالد لطیف، نوید بھٹی، عابد ستی اور لطیف آرائیں نے مرحوم کی مغفرت بلندی درجات جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔