پی ٹی سی ایل ملازمین آج چاندہ ستارہ کو کامیاب بنائیں، شمس سواتی

60
سرور شہید روڈ پر شدید گرمی اور دھوپ میں پی ٹی سی ایل کے ملازم اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں
سرور شہید روڈ پر شدید گرمی اور دھوپ میں پی ٹی سی ایل کے ملازم اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے آج پی ٹی سی ایل میں ہونے والے ریفرنڈم میں پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن انتخابی نشان چاند ستارہ کی مکمل اور بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے ملک بھر کے محنت کشوں سے درخواست اور اپیل کی ہے کہ وہ ادارے کی بقا سلامتی اور اپنے روزگار کے تحفظ کیلیے 4جون کوپی ٹی سی ایل میں ہونے والے ریفرنڈم میں بھرپور طریقے سے چاند ستارہ کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کو تباہ کرنے والے اور محنت کشوں کو دیوار سے لگانے والوں کے چہرے بے نقاب ہوگئے ہیں ۔پی ٹی سی ایل کا ملازم باشعور ہے اور اب وہ کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور بھرپور طریقے سے آج چاند ستارہ کو کامیاب بنا کر ادارے کی ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کیا جائے گا اور ملازمین کے حقوق اور مراعات میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کے ملازمین دیانت دار قیادت کا ساتھ دیں اور ادارے سے کرپشن لوٹ مار اور اقرباپروری کا ہمیشہ کیلیے خاتمہ کیا جائے ۔