شہر ی اب باآسانی کریکٹر اور ویری فیکیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے

41

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس نے شہریوں کی آسانی کے لیے کریکٹر اور ویری فیکیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے آن لائن ایپ کی تیاری مکمل کرلی ہے، اب شہری بآسانی سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے شہریوں کوکیریکٹر سرٹیفکیٹ آن لائن جاری کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق عوام کے لیے ویب سائٹ اور موبائل ایپ تیار کرلی گئی ہے، نادرا، پولیس کرمنل ریکارڈ اور سی ایف ایم سسٹم سے ڈیٹا منسلک کیا جارہا ہے، کریکٹر اور ویری فیکشن سرٹیفکیٹ ای میل اور پوسٹ کے ذریعے حاصل کی جاسکے گی،پولیس ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے پاس 13لاکھ سے زائد افراد کا جرائم ریکارڈ موجود ہے،پولیس ویری فیکیشن اور کریکٹر سرٹیفیکیٹ نوکری ،بیرون ملک جانے سمیت مختلف قانونی کارروائیوں کے لیے لازم ہوتا ہے،پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے شہری اب تھانوں کے دھکے نہیں کھائیں گے سندھ پولیس کی جانب سے آن لائن ایب کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے شہری اب گھر بیٹھے آن لائن ایب کے ذریعے اپنا کریکٹر اور ویری فیکیشن سرٹیفکیٹ بآسانی حاصل کرسکیں گے سندھ پولیس کے اس اقدام سے شہریوں میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے۔