علامہ عباس کمیلی کی خدمات یاد رکھی جائیںگی، حسین مسعودی

34

کراچی( پ ر) جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ علامہ عبا س کمیلی مرحوم کے قومی و ملی،دینی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،مرحوم نے اپنی پوری زندگی اتحاد امت ،وحدت ملی ،فرقہ واریت کے خاتمے اور تمام طبقات کو ایکدوسرے کے قریب لانے کی جدوجہد میں صرف کی ،یہی وجہ ہے کہ آج معاشرے کے تمام طبقات آپ کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔علاوہ ازیں پاکستان شیعہ ڈیموکریٹنگ الائنس کا اجلاس فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں منعقد ہوا جس میں علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے الائنس کے سربراہ اقبال حیدر عمو نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی کے قومی و ملی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،کیونکہ مرحوم نے پوری زندگی اتحاد امت ،ملکی سلامتی و استحکام اور ملکی خدمات کے لیے وقف کیا ہوا تھا اس کے علاوہ اتحاد بین المسلمین کے لئے مرحوم کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مرحوم ہمیشہ چاہتے تھے کہ ملک کے تمام طبقات ایک دوسرے کے قریب آئیں۔