دکھی افراد کی خوشیوں میں  شریک ہونا چاہیے، سید عارف علی

42

کراچی(پ ر)دکھی افراد کی خوشیوں میں شریک ہونا اور ان کے ساتھ وقت گزارنا ہر شہری کی ذمے داری ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں باقاعدہ یہ نظام موجود ہے۔ہمارے یہاں بھی آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ آج ہمارے معاشرے میں ہر طرف لوگ غمگین نظر آتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم لوگوںکے غموں کو بانٹتے نہیں ہیں اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی سید عارف علی نے وفاقی اردو یونیورسٹی ، جناح یونیورسٹی اور ا ی پی ایل سی کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔