پیپلزپارٹی کی بی این پی سے مذاکرات کیلیے 4 رکنی کمیٹی قائم

52

اسلام آباد(صباح نیوز) پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی ( مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل سے مذاکرات کے لیے پارٹی کی 4 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ پارٹی چیئرمین کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مذاکرات کے لیے کمیٹی میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف،سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری اور سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر شامل ہیں۔ یہ کمیٹی بی این پی مینگل کی متحدہ حزب اختلاف میں شمولیت اور اپوزیشن جماعتوں کے تعلقات کار کے حوالے سے بات چیت کرے گی۔ مذاکرات کے نتیجے میں سردار اختر مینگل اپوزیشن کا حصہ بننے کا باضابطہ اعلان کریں گے اور انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں بھی مدعو کیاجائے گا۔