بھارتی اشتعال انگیزی تھم نہ سکی، کنٹرول لائن پر فائرنگ سے شہری زخمی

34

کھوئی رٹہ (آن لائن )کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان زخمی۔تفصیلات کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا ،کھوئی رٹہ کے نواحی گائوں ندی سوہانہ کا رہائشی ساجد طاہر ولد عبدالعزیز نکیال سیکٹر کے ایریا ترکنڈی میں اپنے رشتے داروں کے ہاں شادی پر گیا تھا کہ بھارتی فوج نے سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کردیجس سے ساجد طاہر زخمی ہو گیا ۔