مقبوضہ کشمیر: بھارتی حکومت نے صدر راج کی مدت میں 6 ماہ توسیع کردی

42

سرینگر (اے پی پی) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں نافذ صدر راج میں مزید 6 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ کشمیر میں صدر راج کی میعاد 2 جولائی کو ختم ہو رہی تھی۔