لاہور ہائی کورٹ :زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کیخلاف درخواست دائر

33

لاہور(نمائندہ جسارت)سابق صدر آصف علی زرداری اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کے لیے درخواست دائر کردی گئی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے آصف زرداری اورحمزہ شہبازکوغیرقانونی گرفتار کیا، عدالت دونوں کی گرفتاری کالعدم قراردے۔لاہور ہائی کورٹ میں درخواست اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ۔دخواست میں وفاقی حکومت، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا نیب آرڈینس کی سیکشن 24 کے تحت گرفتاریاں غیر قانونی ہیں، نیب نے آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کو بھی غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہے۔