روک سکو تو روک لو مہنگئی آئی رے،ڈالر 154 روپے کا ہوگیا سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے تولہ اضافہ

78

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستانی تاریخ میں پہلی بارانٹربینک میں ڈالر 154روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 154روپے تک پہنچے میں صرف50پیسے کی دوری پر ہے ۔جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک بار پھر کمزور ہوگیا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں2.05روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید 151.65روپے سے بڑھ کر153.50روپے اور قیمت فروخت151.95 روپے سے بڑھ کر154روپے کی سطح پر جا پہنچی۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر1.50 روپے مہنگا ہوگیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 151.30 روپے سے بڑھ کر152.50روپے اور قیمت فروخت 152روپے سے بڑھ کر 153.50روپے ہوگئی۔ علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور فی تولہ سونے کی قیمت600روپے اضافے سے 73200 روپے اور 10گرام سونے کی قیمت514روپے اضافے سے 62757روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔