حکومت نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو عہدے سے ہٹادیا

114

وفاقی حکومت نے مشتاق احمد سکھیرا کو وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے سے ہٹا تے ہوئے ان کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔

صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے وفاقی ٹیکس محتسب کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ وزارت قانون و انصاف نے مشتاق سکھیرا کا 31 اگست 2017 کو بطور وفاقی ٹیکس محتسب تعیناتی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے۔

مشتاق احمد سکھیرا 2017 سے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات تھے۔ وہ اس سے پہلے آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔مشتاق احمد سکھیرا 3 عشرے تک پنجاب پولیس میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد اپریل 2017 میں ریٹائر ہوگئے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اسی سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انہیں وفاقی ٹیکس محتسب مقرر کیا تھا۔