پی آئی اے کی رہائشی  کالونیاں ‘ قابضین کے  خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

38

کراچی(نمائندہ جسارت) پی آئی اے کی انتظامیہ نے پی آئی اے رہائشی کالونی میں قابضین کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی آئی اے کی رہائشی کالونی پی آئی اے اسٹاف کے
لیے بنائی گئی تھی مگر اس پر پی آئی اے کے بااثر افراد نے قبضہ کرکے غیر متعلقہ لوگوں کو کرایے پر دیا ہوا ہے ۔ ناجائز قابضین کی وجہ سے سالانہ کروڑوںکا خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔یہ خسارہ بجلی گیس پانی اور تعمیر و مرمت کے اخراجات کی مد میں ہو رہا ہے۔ان فلیٹوں میں غیر متعلقہ لوگوں کے رہائش پذیر ہونے کی بناء پر پی آئی اے کے ملازمین کو رہائشی سہولیات میسر نہیں ہیں اور پی آئی اے ہاؤس رینٹ کی مدمیں بھی مزید کروڑوں روپے سالانہ کی ادائیگی اپنے ملازمین کو کرتی ہے ۔ پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق یہ رہائشی فلیٹ جن ملازمین کے لیے بنائے گئے ہیں اب ان کو یہ میرٹ پر الاٹ کیے جائیں گے۔
پی آئی اے