عوام کی خدمت کیلیے بہترین اصلاحات و اقدامات کیے، وزیراعلیٰ پختونخوا

48

پشاور (اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبے میں عوام کو خدمات کی بہتر انداز میں فراہمی کیلیے قابل عمل نظام کی بنیاد رکھی اور گراں قدر اصلاحات متعارف کرائی ہیں، سرکاری اداروں اور محکموں کی استعداد کار میں اضافے کیلیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں اور عوام کی خدمات کے اداروں تک آسان رسائی یقینی بنائی گئی ہے جس کے نتائج ہر سطح پر دیکھے جا سکتے ہیں، حکومت نے وسائل کے منصفانہ اور کارآمد استعمال پر سمجھوتا کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کرے گی، آئندہ مالی سال کیلیے مقرر کردہ اہداف کا حصول یقینی بنانے کیلیے تمام محکموں کو ذمے دارانہ کردار ادا
کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے وزیراعلیٰ ہائوس پشاورمیںاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبے میں مجموعی طرز حکمرانی ، صوبائی حکومت کی متعارف کردہ اصلاحات اور سماجی خدمات کے شعبوں میں تبدیلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے عوام نے نظام کی اصلاح و بہتری کیلیے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے عوامی توقعات کے مطابق نظام کی بہتری کیلیے ہرممکن اقدامات کیے ہیں۔ محمود خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کوششوں کا مرکز و محور عام آدمی کی فلاح ہے۔ ہم ماضی کے نظام اور حکمرانوں سے نالاں عوام کے مسائل حل کرنے کیلیے اقتدار میں آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پختونخوا