بلیو ایریا میں فائرنگ کیس کے مجرم سکندر کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

47

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلیو ایریا میں فائرنگ کیس کے مجرم محمد سکندر کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے۔ عدالت عالیہ نے فائرنگ کرنے والے شخص سکندر کی سزا کے خلاف اپیل پر13 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے بدھ کو جاری کیا گیا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا‘ فیصلے میں کہا گیا کہ6 سال قبل بندوق کی نوک پر خوف پھیلانے والا سکندر اپنی سزا پوری کرے‘
پراسیکیوشن نے اپنا کیس ثابت کیا لہٰذا سکندر کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ٹرائل کورٹ نے سکندر کو کم سزا دینے کی وجہ بیان نہیں کی جبکہ وفاق نے سزا بڑھانے کے لیے اپیل بھی دائر نہیں کی۔
بلیو ایریا