کامریڈ تاج محمد ابڑو  پارک گرانے  پر اظہار مذمت

103
لاڑکانہ:کامریڈ تاج محمد ابڑو پارک کے گرائے جانے کا منظر
لاڑکانہ:کامریڈ تاج محمد ابڑو پارک کے گرائے جانے کا منظر

بھٹ شاہ(نمائندہ جسارت) درگاہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سجادہ نشین سید وقار حسین شاہ لطیفی نے سندھ کے نامور ادیب ،دانشور ،جج ،سیاستدان ،تعلیم دان سماجی رہنما کامریڈ تاج محمد ابڑو کے نام سے منسوب پارک توڑنے کی شدید الفاظ
میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کامریڈ تاج محمد ابڑو ایک امر کردار ہیں جن کی اس دھرتی کے لیے بڑی خدمات ہیں ۔وہ ایک ادارہ ساز شخصیت تھے۔ افسوس انکے نام سے منسوب پارک کو گرانے کی سازشیں کی گئی ہیں۔ہم ان حرکات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ دریں اثناء شاہ عبداللطیف فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی پارک گرانے کی مذمت کی گئی۔
اظہار مذمت