لاہور ہائیکورٹ: جنوبی پنجاب کیلیے ملازمت کوٹے کا نوٹیفکیشن کالعدم

19

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے جنوبی پنجاب کیلیے جاری کیا گیا ملازمت کوٹے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ حکومت اگر جنوبی پنجاب کیلیے ملازمت کوٹہ رکھنا چاہتی ہے تو آرٹیکل 27 میں ترمیم کرے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو کسی بھی علاقے کیلیے 20 فیصد ملازمت کوٹہ بھی جاری کرنے سے روکتے ہوئے تمام بھرتیاں اوپن میرٹ پر کرنے کی ہدایت کردی۔ درخواست گزار شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کا مؤقف ہے کہ آئین کے آرٹیکل 27 کے خلاف جنوبی پنجاب کیلیے ملازمتوں کا الگ کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے۔ کوٹہ سسٹم سے میرٹ کی خلاف ورزی ہوگی۔ ملازمت کوٹہ سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔