وزیراعظم کے دورے پر اخراجات کی تفصیل کیلیے درخواست آج سماعت کیلیے مقرر

43

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب جانے پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات کے حصول کیلیے دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر کر دی، جسٹس شاہد وحید آج لائرز فائونڈیشن فار جسٹس کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ وزیراعظم عمران خان او آئی سی میں شرکت کیلیے اپنے وزرا اور مشیروں کے ساتھ سعودی عرب گئے۔ عمران خان نے پرائیویٹ جیٹ کا استعمال کیا جس پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کے مطابق عوام کا پیسہ عوام پر ہی استعمال ہوگا۔ درخواست میں
استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کو عمران خان کے دورہ سعودی عرب پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔
اخراجات