سانحہ بلدیہ کیس: پہلے تفتیشی افسر نے بیان ریکارڈ کرادیا

47

کراچی(نمائندہ جسارت) انسداددہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت، مقدمے کے پہلے تفتیشی افسر انسپکٹر ظفر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں جیل حکام نے ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج ملزم رحمان بھولا اور زبیر چریا کو پیش کیا جبکہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ، تفتیشی افسر راجا جہانگیر اور انسپکٹر جہانزیب بھی پیش ہوئے۔ مقدمے کے پہلے تفتیشی افسر انسپکٹر ظفر اقبال نے فیکٹری کا نقشہ و دیگر دستاویزات پیش کیں۔ اپنے
بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے کل 7 دن اس مقدمے کی تفتیش کی، عدالت نے آئندہ سماعت پر بھی تفتیشی افسر کو بیان جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔