وزیراعظم کے اعلان کردہ کمیشن  کی سربراہی کیلیے ثاقب نثار  زیادہ موزوں ہیں، مشاہد اللہ

26

اسلام آباد (صباح نیوز) رہنما مسلم لیگ(ن) مشاہد اللہ خان نے طنزیہ لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ کمیشن
کے لیے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار زیادہ موزوں ہیں، ثاقب نثار بھی تو عمران خان کے اپنے ہی آدمی ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ثاقب نثار جے آئی ٹی بنانے کے ماہر ہیں،ثاقب نثار کو ذمے داری ملے تو وہ یہاں سے بھی اقامہ نکال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو مار کھانے کے عادی ہیں جس دن عمران خان کو مار پڑی ان کی بریک گولڈ اسمتھ کے گھر سے پہلے نہیں لگنی۔
مشاہد اللہ