ٹیسٹ امپائر ریاض الد ین کے انتقال پر اسپورٹس کے حلقوں کا اظہار

41

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی، ایس کیو جی کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک، شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم، ارشد حسین، محمد جاوید، عظمت اللہ خان، ابوزر امرائو، عارف علی بھوپالی اور دیگر نے ٹیسٹ امپائر ریاض الدین کے انتقال پر ان کے اہلہ خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔سابق کپتان راشد لطیف، پی ڈی سی اے کے پیٹرن ان چیف سلیم کریم، اعزازی سیکریٹری امیر الدین انصاری، میڈیا مینجر محمد نظام، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر فواد مصطفی، صبیح اظہر، جمیل کامران، محمد جاوید، اسلیم برائیچ، جاوید اشرف، صادق کھتری، خاور عزیز، ڈاکٹر نعمان پالیکر، جاوید امین، عمران خان، امتیاز اقبال اور کپتان پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نہار عالم سمیت پاکستان کے ڈس ایبلڈ کرکٹرز نے سابق ٹیسٹ امپائر ریاض الدین کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔