نیوزی لینڈ کاعالمی کپ میںبھارت کیخلاف پلڑا بھاری

31

سید پرویز قیصر
نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان12ویں عالمی کپ کا میچ آج ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کے مابین یہ عالمی کپ میں8واں اور کل ملاکر107 واں ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہوگا۔
بھارت کا نیوزی لینڈ کے خلاف سابقہ ریکارڈ بھی کافی شاندار ہے۔ اس نے نیوزی لینڈکے خلاف جو106ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں55 میں کامیابی حاصل کی ہے۔45 میچوں میں نیوزی لینڈ فاتح رہی ہے جبکہ6 میچ غیر فیصلہ کن رہے ہیں جس میں ایک ٹائی میچ بھی شامل ہے۔عالمی کپ میں دونوں کے درمیان جو7میچ کھیلے ہیں اس میں3 میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ہے۔4 میچوں میں نیوزی لینڈ فاتح رہی ہے ۔ انگلینڈ میں دونوں کا مقابلہ 3 مرتبہ ہوا ہے اور ہر مرتبہ نیوزی لینڈ فاتح رہی ہے۔
دونوں کے دومیان دن ہی دن کے جو59میچ کھیلے ہیں اس میں31 میںبھارت نے اور 26 میں نیوز ی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ با قی2 میچ غیر فیصلہ کن رہے۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جو آخری5 ایک روزہ بین ااقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میںبھارت نے4 اور نیوزی لینڈ نے ایک میں کامیابی اپنے نام کی ہے۔
بھارت کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ اسکور50 اوور میں4 وکٹ پر392 رنزہے جو اس نے8 مارچ 2009 کو کرائسٹ چرچ میں بنایا تھا۔ نیوزی لینڈ کابھارت کے خلاف سب سے زیادہ اسکور50 اوور میں9 وکٹ پر349 رنز ہے جو اس نے راجکوٹ میں5 نومبر1999 کو بنایا تھا۔
بھارت کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے کم اسکور29.3اوور میں 88 رنزہے جو اس نے10 اگست 2010 کودمبولامیں بنایا تھا۔ نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف سب سے کم اسکور23.1 اوور میں 79 رنزہے جو اس نے وساکھا پٹنم میں29نومبر2016 کو بنایا تھا۔
سچن ٹنڈولکر نے حیدرآباد میں8 نومبر1999کو150 گیندوں پر20 چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر186 رنز بنائے تھے جوبھارت کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ نیوزی لینڈ کے لئے یہ اعزازناتھن اسٹیل کے پاس ہے جو راجکوٹ میں5 نومبر1999 کو 136 گیندوں پر12 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 120 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
شین بونڈ نے بلاوایو میں26 اگست2005کو9 اوور میں19 رنز دیکر6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے جو نیوزی لینڈ کیلئے بھارت کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔ بھارت کے لئے یہ اعزاز امیت مشرا کے پاس ہے جنہو ںنے وساکھا پٹنم میں29نومبر2016 کو 6 اوور میں18رنز دیکر 5کھلاڑیوں کا آئوٹ کیا تھا۔ اس وقت بھارتی ٹیم کی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں رینکنگ دوسری ہے۔ اس نے اپنے پہلے دونوں میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔ نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے تینوں میچوں میں جیت درج کی ہے اور رینکنگ میں وہ اس وقت چوتھے مقام پر ہے۔