یورو 2020 کوالیفائنگ، جرمنی نے ایستونیا کو 8-0 گولز سے ہرا دیا، عالمی چیمپئن فرانس، اٹلی اور بلجیم کی فتوحات

28

برلن(جسارت نیوز)یورپین فٹ بال چیمپئن شپ 2020 کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں جرمنی نے ایستونیا کو 8-0 گولز سے ہرا دیا، عالمی چیمپئن فرانس، اٹلی اور بیلجیئم کی ٹیموں نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔یورو 2020 کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں گروپ سی میں جرمنی نے ایستونیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8-0 گولز سے ہرا کر شاندار فتح سمیٹی، ریوس اور گنابری نے 2، 2 گورٹزکا، گوندوگان، ورنر اور سین نے ایک، ایک گول کیا، گروپ جے میں اٹلی نے بوسنیا ہرزیگووینا کو زبردست مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے زیر کیا، ویراٹی نے میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے ٹیم کو فتح دلائی، گروپ سی میں شمالی آئرلینڈ نے بیلاروس کو 1-0 گول سے شکست دی، میک نیئر نے میچ ختم ہونے سے 4 منٹس قبل گول کر کے ٹیم کو کامیابی دلوائی، گروپ آئی میں بیلجیئم نے سکاٹ لینڈ کو 3-0 گولز سے مات دی۔