حیدری بلوچ فٹبال کلب کے وفد کی ملک فیاض سے ملاقات

72

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حیدری بلوچ فٹبال کلب کے ایک وفد نے کلب کے، وائس چیئرمین دلمراد عیدو کی قیادت میں ڈی ایم سی سائوتھ کے چیئرمین ملک محمد فیاض سے ان کی رہاشگاہ پرملاقات کی۔وفد میں حیدری بلوچ فٹبال کلب کے جنرل سیکریٹری نادل فیروز، انفارمیشن سیکریٹری زرخان بلوچ اور ایگزیکٹیو باڈی کے رکن اختر بہادر شامل تھے۔ وفد نے ملک محمد فیاض سے حیدری بلوچ فٹبال کلب کے زیر اہتمام واجہ شہہ عبدالغنی بلوچ شہید فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ککری گرائونڈ، کی صفائی اور، دیگر انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی۔ واضح رہے کہ واجہ شہہ عبدالغنی بلوچ فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے کو رمضان المبارک کے احترام میں روک دیا گیا تھا جس کا سلسلہ مورخہ 14 جون سے دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ملک محمد فیاض نے فوری طور پر ٹیلیفونک رابطہ کرکے اپنے عملے کو ککری گرائونڈ کی صفائی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے احکامات جاری کیے اور وفد کو ٹورنامنٹ کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔