ورلڈ کپ، اگلے 4میچ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ

32

لندن(جسارت نیوز)عالمی کپ کے دوران بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور اگلے4میچ بھی بارش کی نذر ہونے کا امکان ہے۔لندن کے محکمہ موسمیات نے جاری عالمی کپ کے اگلے 4میچوں کے دوران بھی 50سے 80فیصد بارش ہونے کے امکانات ظاہر کر دیے جبکہ اس سے قبل3 میچ بارش کی نذر ہو چکے۔آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ بھی بارش ہو سکتی ہے جس کے 80فیصد امکانات موجود ہیں۔14جون کو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ساتھمپئن گرائونڈ میں ہونے والا میچ بھی بارش کی نذر ہو سکتا ہے جبکہ 15جون کو اوول کے میدان میں سری لنکا اور آسٹریلیا کے میچ میں بارش کے امکانات تھوڑے کم ہیں لیکن اس میں بھی بارش میچ کو متاثر کر سکتی ہے۔15جون کو ہی جنوبی افریقا اور افغانستان کا میچ بھی بارش کی نذر ہو سکتا ہے۔اگر ان تمام میچوں کے دوران بارش ہو گئی تو ٹورنامنٹ کے دوران بارش کے قانون کے مطابق میچوں کا فیصلہ کیا جائے گا جو کسی کمزور ٹیم کو آگے جانے میں مددگار بھی ثابت ہو سکتا ہے اور کسی مضبوط ٹیم کے لیے نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔اس سے قبل بھی ٹورنامنٹ کے 3 میچ بارش کی نذر ہو چکے ہیں جن میں 11جون کو ہونے والا بنگلا دیش اور سری لنکا کا میچ بھی شامل ہے۔