عالمی ہاکی ایگزیکٹو بورڈ رکن کی سیکریٹری پی ایچ ایف سے ملاقات

34

لاہور (جسارت نیوز)سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کی آج ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹیووFIH ایگزیکٹو بورڈ کے رکن طیب اکرام سے2 گھنٹے کی طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں ایسشن ہاکی اور پاکستان ہاکی کے درمیان باہمی تعاون برھانے ، پاکستان میں بیناالاقوامی ہاکی واپس لانے اور مل کرساتھ کام کرنے و دیگر معاملا ت پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں ایشن ہاکی اور پاکستان ہاکی کے درمیان مشترکہ ہای پروفا یل اکیڈمی کے قیام معاہدے پراتفاق ہوا جو کہ جلد ہی عمل میں لایا جاے گا۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کافی عرصے سے انٹر نیشنل ہاکی کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں طیب اکرام پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی بحالی کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں گے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن اور پی ایچ ایف مل کر ہائی پرفارمنس ہاکی اکیڈمی بنائیں گے۔