انٹر نیشنل کر کٹر اخترسرفراز اچھے کرکٹر ہونے کے ساتھ اچھے انسان بھی تھے، اقبال قاسم

37

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اخترسرفراز کا انتقال کھیل کے لئے ایک بڑا نقصان ہے، وہ اچھے کرکٹر ہونے کے ساتھ اچھے انسان بھی تھے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم نے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹر اختر سرفراز کو ایصال ثواب اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے منعقدہ قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے موقع پرکہی۔ اقبال قاسم نے مزید کہا کہ اس دکھ گھڑی کی میں ہم ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔