سندھ اسمبلی: حلیم عادل اور  خرم شیر کی سرزنش ،جیل میں عید  منا کر بہت مزہ آیا، سراج درانی

92

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ کو اسپیکر آغا سراج درانی کی
صدارت میں سوا گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا، قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی اور بعض دیگر ارکان پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کے لیے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے جس پر اسپیکر نے حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ ہمیشہ آپ کھڑے ہوجاتے ہیں۔ اسپیکر آغا سراج کا کہنا تھا کہ میں آپ سب کو عید کی مبارک باد دینا چاہتا تھا لیکن آپ نے شور مچا دیا۔ آپ لوگوں نے تو اپنے گھر والوں کے ساتھ منائی لیکن میری عید جیل میں گزری لیکن غریب قیدیوں کے ساتھ عید منا کر بہت مزہ آیا اور بہت خوشی بھی ہوئی، مجھ سے بہت سے لوگ جیل میں ملنے آئے۔ اسپیکر نے کہا کہ عید جیسے تہواروں پر اگر آپ لوگ بھی کچھ وقت نکال کر ان غریب قیدیوں سے ملنے جائیں جن کا کوئی نہیں ہے، اگر مٹھائی یا کھانا وغیرہ لیکر چلے جائیں تو ان کو بہت خوشی ہوگی اور یہ بہت نیکی والاکام بھی ہے۔
سراج درانی