پختونخوا کے قبائیلی اضلاع میں انتخابات ملتوی، 20 جولائی کو ہوں گے

28

 

اسلام آباد (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں شامل ہونے والے اضلاع میں 2 جولائی کو ہونیوالے صوبائی اسمبلی کے انتخابات 20 جولائی تک ملتوی کردیے۔ اب یہ انتخابات 20جولائی کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن میں بدھ کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردارمحمد رضا کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ جس میں وزارت داخلہ ، خیبرپختونخوا کے نمائندے ، صوبائی الیکشن کمیشن اور دیگر
متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کو سابق قبائلی علاقہ جات کے امن وامان اور سیکورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سابق قبائلی علاقہ جات کے صوبائی اسمبلی کے 16 انتخابی حلقوں میں انتخابات18دن کے لیے ملتوی کردیے ، اب انتخابات کے لیے پولنگ 20 جولائی کو ہوگی۔ الیکشن کمیشنسے خیبرپختونخوا حکومت نے استدعا کی تھی کہ امن و امان اور سیکورٹی کی صورتحال کی وجہ سے ان حلقوں میں2 جولائی کو ہونیوالے انتخابات ملتوی کیے جائیں جس پر غور کے لیے اجلاس بلایا گیا تھا۔ اجلاس میں تفصیلی غور کے بعد انتخابات اب 20جولائی کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف الیکشن کمیشن