مصر میں ٹریفک حادثہ‘ 14 افراد جاں بحق‘ 11زخمی

58

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصری دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حادثہ حلوان شہر کے جنوبی ضلع کی شاہراہ پر پیش جب 2منی بسیں آپس میں ٹکراگئیں۔ واضح رہے کہ مصر میں ٹریفک حادثات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جن کی بنیادی وجہ لاپروائی اور سڑکوں کی خراب صورتحال ہے۔ گزشتہ برس مصر میں 8ہزار سے زائد ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 3ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ رواں ماہ 3جون کو ایک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون اور 2بچے ہلاک ہوئے اور منگل کے روز حوش عیسیٰ شہر میں ابو خیثم پل پر گاڑی منی بس سے ٹکرانے سے 7افراد ہلاک اور 14زخمی ہوئے تھے۔ مصر ی حکام کے مطابق انشورنس کمپنیوں نے 2017ء میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں ایک اندازے کے مطابق 28ارب 90کروڑ جنیہ اداکیے گئے۔ 3ہزار 747 کیسز میں اموات کی صورت میں 22ارب جنیہ ادا کیے گئے۔