یمن میں ہیضے کی وبا پھر شدت اختیار کرگئی

31

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں ہیضے کی ایک بار پھر شدت اختیار کرگئی۔ اس سے قبل 2015ء میں ہیضے نے وبائی صورت اختیار کی تھی۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق یمن میں 7لاکھ 24ہزار افراد ہیضے سے متاثر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس ایک ہزار135 انسان وبا میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ یمنی میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے ایک کروڑ افراد کو قحط کے خطرے کا بھی سامنا ہے۔ غریب اور بے گھر افراد کو پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہیضے کی وبا شدت اختیار کررہی ہے۔
گھانا میں فوجی کارروائی مغوی کینیڈین خواتین بازیاب
آکرا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک گھانا کی فوج نے گزشتہ ہفتے اغوا کی گئی 2 کینیڈین خواتین کو بازیاب کرالیا۔ اغوا کی واردات کوماسی شہر میں ہوئی تھی، جب دونوں خواتین اپنے ہاسٹل کے باہر کھڑی تھیں۔ حکومت نے ان کی رہائی کی تصدیق کردی، تاہم اغوا کاروں کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق خواتین کی عمریں 19اور 20برس کے درمیان ہیں اور وہ ایک خیراتی ادارے یوتھ چیلنج انٹرنیشنل کے ساتھ منسلک ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق کوماسی میں گزشتہ ماہ ایک بھارتی شہری کو بھی اغوا کیا گیا تھا۔