سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے محاذآرائی کی اجازت نہیں ہوگی‘ لبنانی وزیراعظم

45

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک اور سعودی عرب کو لبنان کے ساتھ محاذ آرائی اور دشمنی کا بیج بونے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ حریری کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کے تعلقات بعض سیاسی جماعتوں کی خواہشات کے مرہون منت نہیں ہیں۔ اخباری کانفرنس میں سعد حریری نے وزیر خارجہ جبران باسیل کے لبنانی قوانین محنت کے حوالے سے دیے گئے متنازع بیان کی تردید پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں ہر دوسرے گھر کا فرد خلیج یا سعودی عرب میں کام کرتا ہے اور کسی ملک کے روزگارقوانین کے حوالے سے توہین آمیز بیانات قبول نہیں کیے جائیں گے۔