فرانسیسی صدر نے انجیلا مرکل کی بطور سربراہ یورپی کمیشن حمایت کا اعلان کردیا

24

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدرعمانویل ماکروں نے یورپی کمیشن کی صدارت کے لیے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی پارلیمانی الیکشن کے بعد یورپی یونین کے اعلیٰ ترین عہدوں کے انتخاب کے لیے پارلیمانی گروپوں میں مشاورت جاری ہے۔ ماکروں کا کہنا تھاکہ چانسلر مرکل اپنے لیے عہدہ طلب نہیں کریں گی، تاہم وہ ان کے یورپی کمیشن کے صدر بننے کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کو اب نئے چہروں کے ساتھ افرادی قوت کی بھی ضرورت ہے۔
شمالی کوریائی سربراہ کا خط ملا‘ جلد ہی خوشگوار تبدیلیاں رونما ہوں گی‘ ٹرمپ
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُ ن کی طرف سے خط موصول ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات موجود ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔ ان کا خط نیک نیتی اور خیر سگالی کی غمازی کرتا ہے، تاہم ٹرمپ نے خط کے متن پر مزید تبصرہ نہیں کیا۔ امریکی صدر نے جلد ہی کم جونگ ان سے تیسری ملاقات کا عندیہ بھی دیا۔ دوسر ی جانب شمالی کوریا سے متعلق امریکی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھا ہوا ہے۔