شنگھائی تعاون تنظیم کا انیسواں سربراہ اجلاس آج سے کرغیزستان میں ہوگا

32

بشکیک (انٹرنیشنل ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم کا انیسواں 2روزہ سربراہ اجلاس آج سے کرغیز ستان کے شہر بشکیک میں شروع ہوگا۔ انتظامیہ کے سیکرٹری جنرل ولادیمیر نوروف کا کہنا تھا کہ اجلاس تنظیم کے کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط کرنے میں خصوصی کردار ادا کرے گا۔ا ن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شریک ممالک کے درمیان تعاون کے منصوبوں پر گفتگو ہوگی۔ اس کے علاوہ مالیات، سرمایا کاری، نقل و حمل، توانائی، زراعت کے شعبوں میں رکن ممالک کے درمیان روابط پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ بشکیک اجلاس میں علاقائی روابط مضبوط کرنے کے علاوہ کئی شعبوں میں دستاویزات پر دستخط بھی متوقع ہیں۔