محمد حسین محنتی کا علامہ عباس کمیلی کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت

28

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے معروف عالم دین اورجعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ سولجربازار جا کر بیٹے یاورعباس کمیلی ودیگر اہل خانہ سے تعزیت کی ۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان ولواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی ان کے ساتھ تھے۔