سندھ اسمبلی میںپاک فوج کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی

37

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیرستان میں شہید پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی، علامہ عباس کمیلی کیلیے دعائے مغفرت، رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی کے شوہر اور شہلا رضا کی صحت یابی کیلیے اور شدید گرمی اور بارشوں کیلیے بھی دعا کی گئی۔ پاک فوج کے شہید میجر ثاقب اور سابق وزیر اعلیٰ علی محمد مہر اور ڈاکٹر قادر مگسی کے نوجوان بیٹے کیلیے بھی دعائے مغفرت کی گئی۔ مختلف اراکین نے اپنے حلقوں میں انتقال کر جانے والے کارکنان اور واقعات میں مارے جانے والوں کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ ٹنڈو محمد خان میں ہونے والے جمنا زیادتی واقعے پر بھی انصاف کے لیے دعا کی گئی۔