سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کاانتظار کرناچاہیے‘سلیم اختر ایڈووکیٹ

30

کوئٹہ ( نمائندہ جسارت ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بلوچستان کے نائب صدر سید سلیم اختر ایڈووکیٹ ودیگر نے کہاہے کہ عدالت عظمیٰ کے جج قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس کو سیاسی رنگ دینے کی بجائے سپریمجوڈیشل کونسل کے فیصلے کاانتظار کیاجاناچاہیے ۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس کو چند مفاد پرست عناصر سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں چاہتے بلکہ چاہتے ہیں کہ ملک کے تمام اداروں میں خود احتسابی کا عمل جاری رہناچاہیے ،سپریم جوڈیشل کونسل قابل اور ایماندار ججز پرمشتمل ہے جس پر وکلاسمیت تمام پاکستانیوں کو بھرپور اعتماد ہے اس لیے ججز کے خلاف دائر ریفرنس پر سیاست کرنے کے بجائے فیصلے کاانتظار کیاجاناچاہیے کیونکہ دائر کردہ ریفرنس کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے نہ ہوئے تو خوداحتسابی کا عمل رک جائے گا،انہوں نے کہاکہ ہمیں فیصلے کاانتظار کرناچاہیے تاکہ قاضی فائز عیسیٰ ودیگر پر لگائے گئے الزامات کے درست یا غلط ہونے سے متعلق معلوم ہوسکے ۔