ریاست مدینہ کا ذکر کرکے غریب مکائو بجٹ پیش کیا گیا،پیپلزپارٹی نے بجٹ مسترد کردیا

62

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے صوبائی وزراء کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ کاذکر کرکے سلیکٹڈ حکمرانوں نے غریب مکاؤ بجٹ پیش کیا، پیپلز پارٹی نے این آر او مانگا اور نہ کسی این آر او کی ضرورت ہے،آپ نے اپنے 10ماہ میں جو تباہی کی ہے اس کی بھی تحقیقات کریں،آپ کے اردگرد بیٹھے لوگ نواز شریف کے دائیں بائیں بیٹھے تھے ان کے خلاف انکوائری سے شاید ان کی چیخیں نکل جائیں، گرفتاریوں کی پیش گوئیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے پیچھے پی ٹی آئی ہے،عمران خان چندہ چور ہے، کمیشن بنانا ہے تو1999ء سے بنائیں،ملک کا سب سے بڑا معاشی دہشت گرد عمران خان ہے۔یہ بات سندھ کے مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ، وزیر بلدیات سعید غنی اور صوبائی وزیر ناصر شاہ سمیت دیگر وزرا ء نے بدھ کو سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔مرتضیٰ وہاب و دیگر صوبائی وزراکا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کاذکر کرکے عوام دشمن بجٹ پیش کیا، غریب مکائو بجٹ دیاہے،احتساب سے کس نے روکاہے،احتساب ہو،انتقام نہیں ہونا چاہیے،جھوٹے من گھڑت اورجعلی مقدمات ہیں،امید ہے عدالتوں میں ہم سرخرو ہوںگے،وہ پیسے اکائونٹس سے گئے جن کاریکارڈ ہمارے پاس ہے،وزیراعظم کو شرم آنی چاہیے خیبرپختونخواحکومت نے2013ء سے ریکارڈ قرضے لیے،علیمہ باجی کے پاس پیسے کہاں سے آئے، پیپلزپارٹی کی قیادت اورکارکنان جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کی پیش گوئی ثابت کرتی ہے کہ ان کے پیچھے پی ٹی آئی ہے،ہمارا فیصلہ بلاول زرداری کرتے ہیں اور جیالے اس کو قبول کرتے ہیں۔وزراکا کہنا تھا کہ گرفتاریوں کے پیچھے تحریک انصاف ہے،ہم اصلی جماعت ہیں،جیالے قیادت کے فیصلے کو تسلیم کریں گے، زرداری پیپلز پارٹی کے ہی نہیں ریاست کے لیڈرہیں، زرداری نے11برس جیل کاٹی اور مسکراکر زندگی گزاری، احتساب کرنا ہے تو علیمہ باجی کے پیسے کہاں سے آئے، پیپلز پارٹی پر الزام لگائے جاتے ہیں تو بحیثیت حکومت لگتے ہیں مگر پی ٹی آئی تو بطور جماعت کرپٹ ہے، صدر عارف علوی اور پرویز خٹک سمیت تمام رہنمائوں نے اپنے الیکشن میں پیسے خرچ کیے، اس جماعت نے عوام سے چندے لیے ان میں بھی کرپشن کی گئی،یہ جماعت و ان کے رہنماء بھی کرپٹ ہیں تو ان سے اچھائی کیا ہوگی، یہ پی ٹی آئی کا نہیں آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، حکومت کے دعوے غلط ہیں،وزیر اعظم اور ایوان صدر کے اخراجات میں بھی اضافہ کیا گیا ،(ن) لیگ نے جو ٹیکس چھوٹ دی وہ غلط تھی مگر انہوں نے تو اپنوں کو نوازنے کے لیے اس میں بھی اضافہ کیا ان کو دوسروں پر الزام زیب نہیں دیتا، شوکت عزیز و حفیظ شیخ بھی رگڑے میں آئیں گے،احتساب آمروں کے دور کا بھی کیا جائے۔