جعلی ڈومیسائل سے متعلق خواجہ اظہار کی درخواست کی سماعت5جولائی تک ملتوی

41

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں خواجہ اظہار الحسن کی ڈومیسائل کے اجراسے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت نے کمشنر کراچی، ایسٹ ، ملیر اور کورنگی کے ڈپٹی کمشنرز کو جواب کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 5جولائی تک ملتوی کردی۔خواجہ اظہار الحسن نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے جواب طلب کیا جائے ،ہزاروں ملازمتیں جعلی ڈومیسائل پر دی گئیں مزید 40 ہزار ملازمتیں دی جارہی ہیں ، ملازمتوں پر شہریوں کا حق ہے ،ڈومیسائل کے اجرا کے لیے کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کے لیے کمیٹی بنانے کا حکم دیا جائے۔