پنجاب حکومت مالی سال 2019-20 ء کا بجٹ کل پیش کریگی

37

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت مالی سال 2019-20 ء کا بجٹ کل 14 جون کو پیش کرے گی۔ جس کے لیے پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے شروع ہو جائے گا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کریں گے جبکہ پنجاب کا مالی بجٹ صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت پیش کریں گے۔ جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بجٹ کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت ایک عوام دوست بجٹ پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں بجٹ پیش کرنے سے قبل پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی منعقد ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی کابینہ بجٹ 2019-20 ء کی منظوری دے گی۔