پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںزبردست تیزی کا رجحان رہا

21

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نئے مالی سال کے بجٹ کے اعلان کے بعد ایکویٹی مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کے تحفظات دور ہونے پر بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںزبردست تیزی کا رجحان رہا ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس 35138پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو کر 34900پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا اور انڈیکس میں200سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں42ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان غالب رہا ،سرمایہ کاروں نے بینکنگ ،سیمنٹ ،فوڈز اور ٹیلی کام سیکٹرز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی جس کی وجہ سے نہ صرف ان شعبوں کے حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں بلکہ کاروباری ٹرن اوور بھی 4کروڑ روپے زائد رہا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 278.08پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 34659.85پوائنٹس سے بڑھ کر 34937.93 پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح193.73پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 16507.66 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 25442.94 پوائنٹس سے بڑھ کر 25597.30 پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 42 ارب 59 کروڑ 57 لاکھ 17ہزار969روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70 کھرب 21ارب 28کروڑ64لاکھ 45ہزار 860روپے سے بڑھ کر 70 کھرب 63 ارب 88کروڑ21لاکھ 63 ہزار829روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 4ارب روپے مالیت کے 15کروڑ9لاکھ78ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 4ارب روپے مالیت کے 11کروڑ69لاکھ 31ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو مجموعی طور پر 327کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 216 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،84میں کمی اور 27کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب 1 کروڑ 84لاکھ ،میپل لیف 99لاکھ61ہزار ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 74لاکھ 88ہزار ،اینگرو پولیمر 67لاکھ21ہزار ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 64لاکھ14ہزار اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 59لاکھ53ہزار حصص کے سوووں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے پاک سوزوکی کے حصص کی قیمت میں 13.74روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 288.63روپے ہو گئی اسی طرح 11.18روپے کے اضافے سے ستارہ کیمیکل کے حصص کی قیمت 287.34روپے پر جا پہنچی جبکہ صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 24.99روپے کی کمی سے 645.01روپے اور جوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمت 15.30روپے کی کمی سے 290.70روپے پر آ گئی ۔