امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا

56

نیویارک (اے پی پی) امریکا ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ معمولی کمی کے ساتھ 1327.41 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1328.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1324.67 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1328.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1328.83 ڈالر فی اونس رہے۔