مرکنٹائل ایکس چینج میں 11.9ارب روپے کے سودے

22

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,778 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اور کوٹس /فاریکس کے 11.9ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 12,677 رہی۔سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 9.085 ارب روپے تھی جبکہ ڈی جے کے سودوں کی مالیت 958.656 ملین روپے, سونے کے سودوں کی مالیت 660.930 ملین روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 448.841 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 324.407 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 203.390 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 138.934 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 24.022 ملین روپے, پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 21.031 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 20.426 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 13.634 ملین روپے اوربرینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 0.944 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 7 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12.408 ملین روپے اور گندم کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7.787 ملین روپے تھی۔