لکڑی کی درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلہ درست ہے

42

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے نئے مالی سال 2019-20ء کے بجٹ میں لکڑی کی درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد شرجیل گوپلانی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شکر گزار ہیں کہ موجودہ حکومت نے آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی بجٹ تجاویز کونئے بجٹ میں شامل کیا اورہماری تجاویز پر نظر ثانی کرکے لکڑی کی درآمدات اور لکڑی کے چپس اورووڈورکنگ مشینری پر بھی کسٹم ڈیوٹی ختم کردی جبکہ الائیڈ آئٹمزپر 16سے کم کرکے 11فیصد کسٹم ڈیوٹی کردی،اور وینئر پر11سے کم کرکے 03فیصد کسٹم ڈیوٹی کردی۔ شرجیل گوپلانی نے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی ذاتی کاوشوںسے ہماری آواز وفاق تک پہنچی۔شرجیل گوپلانی نے کہا کہ اس اقدامات سے ہم نہ صرف ملکی جنگلات کو تحفظ دے سکیں گے جبکہ ویلیو ایڈیڈ کے ذریعے ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا جس سے ملکی معیشت بہتر ہوگی۔