امریکا پاکستا ن سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے

140

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میںتعینات امریکی قونصل جنرل جو آن ویگنر نے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کیا ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے چیئرمین سلیمان مہدی نے اس موقع پر امریکی قونصل جنرل کا استقبال کیا ،امریکی قونصل جنرل نے غیر ملکی سرمایہ کاری میںاضافے اورپاکستان و بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکیلئے محفوظ و منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے کردار کی تعریف کی ،امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکا پاکستا ن میںپورٹ فولیو سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ توانائی ،تعمیرات،کھاد،کیمیکلز ،ٹرانسپورٹیشن ،مواصلات اور دیگر شعبوں میں باہمی تجارت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی دونوں ممالک دو طرفہ تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں‘ امریکی قونصل جنرل نے اپنے دورے کے دوران روایتی گھنٹی بجا کر اسٹاک مارکیٹ میںٹریڈنگ کا باقاعدہ آغاز بھی کیا۔