آٹومکینیکا دبئی خریداروں بڑا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے

72

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آٹومکینیکا دبئی خریداروں اور نمائش کنندگان کے لئے ایک بڑا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، کیونکہ دبئی ایک طرح سے کاروبار کا مرکز ہے جہاں تمام کاروباری افراد آسانی سے ایک دوسرے تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اس نمائش میں پچھلے چار پانچ سالوں سے شرکت کرتے آرہے ہیں۔اس نمائش کے ذریعے ہمیں بین الاقوامی مارکیٹ کو اور بہتر طریقے سے سمجھنے کا موقع ملتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی بیٹری کی مصنوعات کو بہتر پہچھان ملتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ایکیومیلیٹر کے مینیجر ایکسپورٹ عثمان قریشی نے نمائش کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ملٹی ٹیک انجئنرنگ سے سی ای او شانِ احمد نے کہا کہ ہمیں نہ صرف سعودی عرب، مصر، کینیا، نائیجیریا اور ایران سے بہت سے خریدار ملے بلکہ ساتھ ہی ساتھ کئی مقامی تجارتی خریداروں سے بھی ملاقات کا موقع ملا۔ یہ تین دن نہایت مصروف دن رہے۔ پاکستان کی آٹو انڈسٹری ایک مثالی صنعت ہے کیونکہ یہ اقتصادی ترقی کی علامت ہے۔ یہ ملک کے سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی صنعتوں میں سے ایک ہے۔ دبئی، متحدہ عرب امارات : یورپ کے سب سے بڑے آٹوپارٹس اور ایسی سریز کے درآمد کنندگان میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے جس کا اندازہ سینکڑوں یورپی نمائش کنندگان کی اس نمائش میں شرکت سے ہوتا ہے۔ جو کہ اس نمائش میں اپنی جدید مصنوعات کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔چونکہ پاکستانی خریدار اس نمائش کے لئے بہت اہم ہے اس لیئے ان پاکستانی خریداروں کے لئے جنہون نے اس نمائش کے رجسٹریشن جلدی کروائی تھی ایک قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا جس میں دس خوش نصیب افراد کو وی آئی پی بیج، وی آئی پی لاؤنج کی رسائی اور ایگزیبیٹرز نائٹ کے پاسس دیئے گیئیے۔ ان دس خوش نصیب افراد کا تعلق القمر موٹرز، جی ایس آئل، غازیانی انجئینرنگ کو، لیلا ڈیزل امپکس، گڈ لک آٹو کارپ، ایکویپ انٹرنیشنل، اسٹینڈرڈ انٹرپرائززپرئیوٹ لمیٹڈ، زم زم آٹو ٹریڈرز،ٹیکنوانڈسٹریل مشینری انٹرپرائزز اور ایس ایس ٹریڈرز شامل تھے۔ آٹو مکینیکا دبئی کا مقصد مشرقِ وسطیٰ کے علاقائی خریداروں اور بین الاقوامی صنعتکاروں اور تجارتکاروں کو ایک جگہ جمع کر تے ہوئے، مصنوعات، آلات اور سروسز کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔آٹومکینیکا دبئی اس خطے میں معروف کاروباری مرکز کے طور پر بزنس ٹو بزنس نمائش ہے۔ آٹو مکینیکا دبئی 2019میں تقریباً 1,880 نمائش کنندگان 13 نے ہالوں میں اپنی مصنوعات پیش کیں جبکہ اس نمائش میں تقریباً 32,000 سے زائدتجارتی خریداروں نے شرکت کر کے اس نمائش کو کا میاب بنایا۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے آٹومکینیکا دبئی 2019 میں دیگر 20 بین الاقوامی پویلین کے ساتھ پاکستان پویلین کا انعقاد کیا، بین الاقوامی پویلین میں جاپان، فرانس، جرمنی، امریکہ، متحدہ عربگ امارات اور برطانیہ جیسے ممالک شامل تھے۔