ڈا لر کے سامنے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے

30

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک مارکیٹ میںڈا لر کے سامنے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ڈالر ایک بار پھر152روپے کی بلند سطح کے قریب جا پہنچا ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید35پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 151.30روپے سے بڑھ کر151.62روپے اور قیمت فروخت 151.60 روپے سے بڑھ کر151.95روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 151.30روپے اور قیمت فروخت152روپے پر بدستور برقرارر ہی ۔فاریکس رپور ٹ کے مطابق یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 20پیسے اور50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت172روپے سے بڑھ کر172.20روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 189.50روپے سے بڑھ کر190روپے اور قیمت فروخت 192.50 روپے سے بڑھ کر193روپے پر جا پہنچی ۔