کے پی کے حکومت نے جھیل سیف الملوک میں ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ قائم کردیا

38

اسلام آباد (اے پی پی) خیبرپختونخوا کی حکومت نے سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے جھیل سیف الملوک میں منفرد نوعیت کا ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ قائم کیا ہے۔ مانسہرہ کے ضلعی ہیلتھ آفیسرڈاکٹر شہزادکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پرعمل درآمد کیلئے دس ہزار 578 فٹ کی بلندی پر ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ قائم کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دس ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر اکسیجن کم ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو اکثر سانس کے مسائل کاسامنا ہوتا ہے۔ضلعی ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ محکمے نے سیاحوں کی ایمرجنسی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے کیلئے ایک ڈاکٹر اور ایمبولینس سمیت مکمل عملہ فراہم کیا ہے۔