ایس ایس پی دادو حیدر رضا کا تبادلہ، ڈاکٹر فرخ رضا تعینات

25

دادو (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی دادو حیدر رضا کا تبادلہ ڈاکٹر فرخ رضا دادو کے نئے ایس ایس پی دادو تعینات کردیے گئے، ایس ایس پی حیدر رضا کی دادو کے پولیس افسران کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد سندھی ثقافت اجرک ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا۔ ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) حیدر رضا کا دادو سے تبادلہ نئے ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ رضا تعینات کردیے گئے، ڈاکٹر فرخ رضا نے ایس ایس پی دادو کی چارج سنبھال کر اپنا کام شروع کردیا جبکہ ایس ایس پی حیدر رضا کا تبادلہ ہونے کے بعد دادو پولیس کی جانب سے ایس ایس پی کے اعزاز میں الوداعی تقریب رکھی گئی جس میں ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور آفس کے ہیڈ آف برانچز سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی اور ایس ایس پی کی دادو پولیس کے لیے خدمات کا والہانہ اظہار کرتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور اپنے بہادر و مہربان کمانڈر کو سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپیوں کے تحفے بھی پیش کیے۔ اس موقع پر کیپٹن (ر) حیدر رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دادو پولیس کی قیادت کرنے پر فخر ہے، امن وامان قائم رکھنے کی کوششوں میں تمام افسران و جوانوں نے بھرپور ساتھ دیا، جس پر تمام کا مشکور ہوں اور دادو کے شہریوں کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔