پسند و ناپسند والا احتساب ملک کو بحران کی  طرف دھکیل رہا ہے، کامران اشرف نوناری

49

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ نیشنل تحریک کے سربراہ کامران اشرف نوناری نے کہا ہے کہ پسند اور ناپسند والا احتساب ملک کو زیادہ بحران کی طرف دھکیل رہا ہے، احتساب سب کا ہونا چاہیے، آصف زرداری، نواز شریف کے ساتھ ان کو بھی جیل میں ڈالا جائے جنہوں نے ملک میں آئین کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن انتہا تک پہنچ گئی ہے، عمران حکومت نے بھی کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کو گرفتار کرنے سے ملک میں کوئی تبدیل آنے والی نہیں ہے، حقیقی تبدیلی اس وقت آئے گی جب کرپٹ سیاستدان اور حکمران اور طاقتور قوتیں بغیر کسی فرق کے شامل احتساب ہوں گی۔