سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ اپنی کرپشن کے  باعث سلاخوں کے پیچھے ہے، سیدہ تسنیم زہرہ

41

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف حیدر آباد کی سینئر رہنما سیدہ تسنیم زہرہ نے کہاہے کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے، آج پاکستان کی تینوں سابقہ بڑی سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ اپنی کرپشن کے باعث سلاخوں کے پیچھے ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ وہ تبدیلی لائیں گے۔ باری باری ملک کو لوٹ کا ما ل سمجھ کر حکومت کرنے والے آج اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں، یہ لوگ عوام کو بے وقوف بنا کر اپنے آپ کو مظلوم ظاہر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین لندن میں گرفتار ہوگئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اب غداروں کو بھی نہیں بخشا جائے گا